کراچی سمیت دیگر شہروں میں 11 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

ملک کے میدانی علاقوں میں موسم آج شدید گرم رہے گا، سندھ میں گرمی کی لہر ایک ہفتے تک رہ سکتی ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں 11 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان ہے-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی لہر کے باعث پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 07 سے 09 ڈگری بڑھنے کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے-

پاکستان اور بھارت کیلئے وارننگ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا کراچی میں آج 15 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ کراچی میں آج درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور دن میں ہوا 20 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق 11 مئی سے سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، خلیج بنگال میں بننے والے سائیکلون کے باعث موسم گرم رہے گا۔

حکومت کا آٹے کی قیمت میں کمی کرنے کا اصولی فیصلہ

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی محکمہ موسمیات نے آج سے ہیٹ اسٹروک کی پیش گوئی کر دی ہے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر الرٹ کر دیا گیا ہے اور ریسکیو کے اسٹیشنز 24 گھنٹے کھلے اور کنٹرول روم فعال رہیں گے۔

ڈی جی ریسکیو نے ریسکیو ایمبولینسز میں کولر، پانی کی بوتلیں اور آئس بیگز رکھنے اور شہریوں کو دوپہر کے وقت غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایات دیں-

انہوں نے کہا کہ عوام ہلکے کپڑوں، سر پر گیلا کپڑا اور پانی کا کثرت سے استعمال کریں جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران 1122 پر کال کریں۔

Leave a reply