کراچی سے ایک اور لڑکی مبینہ طور پرلاپتا

0
23

کراچی میں دعا زہرہ اور نمرہ کے بعد ایک اور جواں سال لڑکی مبینہ طور پرلاپتا ہوگئی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر سے دعا زہرا اور نمرہ کے لاپتا ہونے کے بعد اب کراچی سے ایک اور جواں سال لڑکی مبینہ طور پر لاپتا ہوگئی ہے-

دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

اہلخانہ نے ڈسٹرکٹ شرقی کے تھانہ سولجر بازار میں درخواست دے دی ہے جس میں تحریری طور پر بتایا گیا کہ لاپتا ہونے والی لڑکی 22 اپریل کو شام 7 بجے گھر کے قریب ٹیوشن پڑھانے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی، لڑکی کا موبائل فون بھی بند ہے، لڑکی کو اپنے طور پر کافی تلاش کیا لیکن نہیں ملی-

درخواست میں کہا گیا کہ لڑکی کو تلاش کرنے میں ہماری مدد کی جائے، فی الحال وہ قانونی کارروائی کرنا نہیں چاہتے اطلاع کے طور پر تھانے میں درخواست دی ہے۔

دوسری جانب سولجر بازار پولیس نے بتایا کہ پولیس نے درخواست موصول ہونے کے بعد لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے لیکن اب تک پولیس کوکوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ کراچی سے گزشتہ 10 روز میں 3 لڑکیاں مبینہ طور پر لاپتا ہوئیں 16 اپریل کو الفلاح تھانے کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے دعا زہرہ لاپتا ہوئی جس کا پتا چل گیا کہ اس نے لاہور میں نکاح کرلیا، 20 اپریل کو ملیر سعود آباد سے نمرہ کاظمی لاپتا ہوگئی جس نے ڈی جی خان میں نجیب شاہ رخ خان نامی لڑکے سے شادی نکاح کر لیا ہے اس کی شوہر کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

کراچی سے گمشدہ دوسری لڑکی نمرہ نے بھی پنجاب آ کر نکاح کر لیا

جبکہ نمرہ کاظمی کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے ویڈیو بیان نمرہ کے وکیل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں نمرہ کا کہنا ہے کہ میرے بابا کا نام ندیم کاظمی ہیں، میں 17 اپریل کو نکلی اور 18 اپریل کو نکاح کیا، میں اپنی مرضی سے آئی ہوں،کسی نے اغوا نہیں کیا یں بہت خوش ہوں، میڈیا سے میری ساری ویڈیوز ہٹائی جائے۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر نمرہ کے نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ نکاح خواں کو اپنی عمر 18 سال بتارہی ہے جب کہ ایک اور ویڈیو میں اسے اپنے شوہر کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے نمرہ کی جانب سے ڈی جی خان کی مقامی عدالت میں حلف نامہ بھی جمع کرایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اس کے والد اس کی شادی کسی بڑی عمر کے بزرگ سے کروا رہے تھے تاہم وہ نجیب شاہ رخ سے شادی کرنا چاہتی تھی اس لیے اس نے یہ اقدام اٹھایا انہیں پولیس کی جانب سے تنگ کیا جارہا ہے، پولیس کو انہیں تنگ کرنے سے روکا جائے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ نمرہ کی نجیب شاہ رخ سے دوستی آن لائن گیم کے ذریعے ہوئی اور وہ ایک ماہ سے اس سے رابطے میں تھی تحقیقات کے دوران پولیس کو ڈیرہ غازی خان سے ایک نکاح نامہ ملا ہے جس میں نمرہ اور شاہ رخ کے نام ہیں، نکاح نامے میں نمرہ کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے جب کہ ایف آئی آر میں اس کی عمر 18 سے کم بتائی گئی تھی جبکہ ب فارم کے مطابق نمرہ کاظمی کی تاریخ پیدائش 6 جنوری2008 ہے اور اس کی عمر 14 سال ہے، تاہم نکاح نامے میں نمرہ کاظمی کی عمر18 سال لکھی گئی ہے-

Leave a reply