کراچی سےلاپتہ تیسری لڑکی کا نکاح نامہ بھی سامنے آگیا

0
85

کراچی کے علاقے سولجر بازار سے مبینہ طور پر لاپتہ 25 سالہ دینار کا نکاح نامہ بھی سامنے آگیا ہے۔

باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق دینار نے وہاڑی میں اسد عباس نامی لڑکے سے شادی کرلی ہے جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ لاپتہ لڑکی گھر سے اپنی مرضی سے گئی ہے۔

لاپتا ہونے والی نمرہ کی شوہر کے ساتھ ویڈیو بھی سامنے آگئی

دوسری جانب لڑکی کے بھائی نے سولجر بازار تھانے میں بہن کی گمشدگی کی درخواست بھی واپس لے لی ،پولیس کے مطابق دینار 22 اپریل کو اپنے گھر سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوئی تھی۔

اہلخانہ نے ڈسٹرکٹ شرقی کے تھانہ سولجر بازار میں درخواست دی تھی جس میں تحریری طور پر بتایا گیا کہ لاپتا ہونے والی لڑکی 22 اپریل کو شام 7 بجے گھر کے قریب ٹیوشن پڑھانے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی، لڑکی کا موبائل فون بھی بند ہے، لڑکی کو اپنے طور پر کافی تلاش کیا لیکن نہیں ملی-

درخواست میں کہا گیا تھا کہ لڑکی کو تلاش کرنے میں ہماری مدد کی جائے، فی الحال وہ قانونی کارروائی کرنا نہیں چاہتے اطلاع کے طور پر تھانے میں درخواست دی ہے تاہم بعد ازاں لڑکی کے بھائی نے درخواست واپس لے لی تھی-

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی سے ہی لاپتہ دعا اورنمرہ کا نکاح نامہ بھی سامنے آچکا ہے گزشتہ روز کراچی پولیس نے لاہور پولیس کے ساتھ دعا زہرہ کا نکاح نامہ شیئر کیا تھا جس کے بعد لاہور پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ نکاح نامے پر موجود ایک گواہ اصغر علی ہے جس کی رہائش حویلی لکھا کی بتائی گئی تھی، پولیس نے اس سراغ کے ذریعے اوکاڑہ پولیس سے رابطہ کیا تو اوکاڑہ پولیس نے حویلی لکھا سے اصغر علی کو حراست میں لے لیا۔

میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

اصغر علی سے تفتیش کی گئی تو اس نے بتایا کہ دعا اور اس کا شوہر ظہیر دونوں اس کے پاس یہاں آئے تھے اور اب یہاں سے جاکر پاکپتن میں موجود ہیں اصغر علی کے بیان پر پولیس نے پاکپتن پر ایک زمیندار کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے دعا اور اس کے شوہر ظہیر کو تحویل میں لے لیا۔

دعا کے شوہر ظہیر کے بارے میں اب تک تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور پولیس کےمطابق دونوں سے تفتیش جاری ہے کہ ان دونوں کا تعلق کس طرح بنا ظہیر پاکپتن میں جس زمیندار کے گھر دعا کو لے کر ٹھہرا تھا وہ اس کا دور کا چچا ہےاس کے علاوہ دعا زہرہ اور ظہیر نے مقامی عدالت میں ہراسمنٹ پٹیشن بھی دائرکی، ان کا نکاح 17 اپریل کو ہوا جب کہ پٹیشن 19 اپریل کو دائر کی گئی۔

اوکاڑہ پولیس نے لڑکی کا ویڈیو بیان بھی لیا جس میں اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے گھر سے آئی ہے دونوں کو فی الحال مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور عدالتی حکم کی روشنی میں ان کی تحویل پر فیصلہ کیا جائے گا۔

کراچی سے گمشدہ دوسری لڑکی نمرہ نے بھی پنجاب آ کر نکاح کر لیا

ویڈیو بیان میں دعا زہرہ نے کہا کہ میں اپنی مرضی سے اپنے گھر سے آئی ہوں، میرے گھر والے زبردستی میری شادی کسی اور سے کرانا چاہ رہے تھے، وہ مجھے مارتے تھے، جس پر میں راضی نہیں ہوئی، اپنی مرضی سے آئی ہوں کسی نے اغوا نہیں کیا جب کہ گھر سے کوئی قیمتی سامان نہیں لائی، گھر والے میری عمر غلط بتارہے ہیں، میری عمر 18 سال ہے، اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے کورٹ میرج کی ہے، کوئی زبردستی نہیں ہوئی لہٰذا مجھے تنگ نہ کیاجائے، اپنے گھر میں شوہر کے ساتھھ بہت خوش ہوں۔

واضح رہےکہ دعا زہرہ کراچی کے علاقے ملیر کی رہائشی ہے جو 16 اپریل کو لاپتا ہوئی تھی جس پر لڑکی کے گھر والوں کاکہنا تھا کہ دعا کو اغوا کیا گیا ہے۔

دعا زہرہ کیس:اہم پیش رفت: پولیس نے مبینہ نکاح خواں کو حراست میں:مگرمعاملہ پھرپچیدہ

علاوہ ازیں 20 اپریل کو ملیر سعود آباد سے نمرہ کاظمی لاپتا ہوگئی تھی جس نے ڈی جی خان میں نجیب شاہ رخ خان نامی لڑکے سے شادی نکاح کر لیا ہے اس کی شوہر کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

جبکہ نمرہ کاظمی کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ویڈیو بیان نمرہ کے وکیل کی جانب سے جاری کیا گیا تھا جس میں نمرہ کا کہنا تھا کہ میرے بابا کا نام ندیم کاظمی ہیں، میں 17 اپریل کو نکلی اور 18 اپریل کو نکاح کیا، میں اپنی مرضی سے آئی ہوں،کسی نے اغوا نہیں کیا یں بہت خوش ہوں، میڈیا سے میری ساری ویڈیوز ہٹائی جائے۔

دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر نمرہ کے نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں وہ نکاح خواں کو اپنی عمر 18 سال بتارہی ہے جب کہ ایک اور ویڈیو میں اسے اپنے شوہر کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے نمرہ کی جانب سے ڈی جی خان کی مقامی عدالت میں حلف نامہ بھی جمع کرایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اس کے والد اس کی شادی کسی بڑی عمر کے بزرگ سے کروا رہے تھے تاہم وہ نجیب شاہ رخ سے شادی کرنا چاہتی تھی اس لیے اس نے یہ اقدام اٹھایا انہیں پولیس کی جانب سے تنگ کیا جارہا ہے، پولیس کو انہیں تنگ کرنے سے روکا جائے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ نمرہ کی نجیب شاہ رخ سے دوستی آن لائن گیم کے ذریعے ہوئی اور وہ ایک ماہ سے اس سے رابطے میں تھی تحقیقات کے دوران پولیس کو ڈیرہ غازی خان سے ایک نکاح نامہ ملا ہے جس میں نمرہ اور شاہ رخ کے نام ہیں، نکاح نامے میں نمرہ کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے جب کہ ایف آئی آر میں اس کی عمر 18 سے کم بتائی گئی تھی جبکہ ب فارم کے مطابق نمرہ کاظمی کی تاریخ پیدائش 6 جنوری2008 ہے اور اس کی عمر 14 سال ہے، تاہم نکاح نامے میں نمرہ کاظمی کی عمر18 سال لکھی گئی ہے-

کراچی سے ایک اور لڑکی مبینہ طور پرلاپتا

Leave a reply