کراچی تا کوئٹہ سنگل ٹریک ہائی وے کو ڈبل ٹریک بنانے کا فیصلہ, سید مصطفی کمال

0
37

(پریس ریلیز) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کراچی-کوئٹہ-چمن سنگل ٹریک ہائی وے کو ڈبل ٹریک بنانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی-کوئٹہ-چمن ہائی وے کو ڈبل کیرج بنانے کا مطالبہ پی ایس پی کے دیرینہ مطالبہ تھا۔ پی ایس پی کی جانب سے کوئٹہ 19 مارچ کے عوامی پاور شو میں ڈبل کیرج ہائی وے کے مطالبے نے زور پکڑا جسکے باعث آج حکومت نے کراچی کوئٹہ ڈبل ٹریک ہائی وے کا ٹینڈر جاری کیا پاک سر زمین پارٹی حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 249 اتحاد ٹاؤن میں سینکڑوں پختون نوجوانوں کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کے ہر فرد کی جماعت ہے، ہم ہی جانتے ہیں کہ مسائل کو حل کیسے کرنا ہے۔ ہمارے علاؤہ پاکستان کے پاس اب کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ پی ایس پی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ کراچی-کوئٹہ-چمن ڈبل کیرج ہائی وے کے کام جو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس بات جو یقینی بنایا جائے کہ دوران تکمیل کسی قسم کا کوئی سرکاری یا غیر سرکاری رخنہ نا ڈالا جاسکے کیونکہ کراچی تا کوئٹہ سنگل ٹریک ہائی وے کی وجہ سے روزانہ ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔

Leave a reply