کراچی تا حیدرآباد نئی موٹروے بنانے کا اعلان

Ahsan Iqbal

وفاقی وزیر احسن اقبال نے سائٹ لمیٹڈ سے خطاب میں کراچی تا حیدرآباد نئی موٹروے بنانے کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق سائٹ لمیٹڈ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے سائٹ کے لئے 5 ارب کا منصوبہ منظورکیا ہے، جس کا وعدہ وزیراعظم نے کیا تھا اور اسی منصوبے کا جائزہ لینے آیا تھا۔ 5 ارب روپے کا منصوبہ معاشی ترقی کی سوچ کا مظہر ہے، پاکستان کو برآمد کرنے والا ملک بنانا ہے اور پاکستان کی ترقی کے لئے صنعتی پیداوار بڑھانی ہوگی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ 5 سالہ منصوبہ پاکستان کو مضبوط بنائے گا جس کا اعلان وزیراعظم اسی مہینے کریں گے، ایکسپورٹرز کو کہتا ہوں حکومت آپ کی پشت پر کھڑی ہوگی۔ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں، مایوسی کے بادل چھٹ جائیں گے۔ ملک سے انتشارختم کرکے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، چین نے 30 رکنی پاکستانی ماہرین کے وفد کو مدعو کیا ہے۔ پاکستانی وفد 10 سے 23 دسمبر کو چین کا 2 ہفتوں کا دورہ کرے گا۔ دورے پر سی پیک کے فیز 2 پر کام کریں گے، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا تھا لیکن پی ٹی آئی نے دہشت گردی کے دوبارہ بیج بوئے ہیں جب کہ مسلح افواج کے جوان ان کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کو سست کرنے کے لئے چینی مہمانوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان میں کام کرنے والے چینی ہمارے مہمان اور ہیرو ہیں جب کہ پاکستان چینی مہمانوں کی حفاظت کی یقین دہانی کراچکا ہے۔ 5 سالہ منصوبے میں کراچی تا پشاور موٹروے کا منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا، چین کی مدد سے کراچی حیدرآباد کی نئی موٹروے بنائیں گے۔

ن لیگی امیدواروں کی درخواستیں منظور، اسلام آباد کے کیسز دوسرے ٹریبونلز کو منتقل

کے الیکٹرک نے کراچی ریلوے اسٹیشنوں کی بجلی کاٹ دی

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

علی امین گنڈاپور کا قیام امن پر سکیورٹی اداروں کو سلام

Comments are closed.