کراچی طیارہ حادثہ، کاک پٹ وائس ریکارڈر جائے حادثہ سے مل گیا

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی طیارہ حادثہ،کاک پٹ وائس ریکارڈر جائے حادثہ سے مل گیا

کاک پٹ وائس ریکارڈمیں اہم شواہد موجود ہیں ،وائس ریکارڈر میں کنٹرول ٹاور اور پائلٹ کے درمیان ہونے والی گفتگو کا ریکارڈ موجود ہے

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر سے تحقیقاتی عمل میں بہت مدد ملے گی پی آئی اے کی ٹیمیں اس اہم پرزے کی تلاش میں سرگرم تھیں ،وائس ریکارڈر ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے حوالے کردیا گیا

دوسری جانب فرانسیسی ٹیم کی کراچی میں قومی ایئر لائن کا طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔ غیر ملکی ماہرین نے تیسرے روز بھی حادثے کی جگہ کا دورہ کیا جہاں وہ جدید تیکنیکی آلات سے فارنزک طریقے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

تباہ شدہ جہاز کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور وائس ریکارڈر کو ڈی کوڈ کرنے فرانس روانہ کیا جائے گا،

واضح رہے کہ 22 مئی کو قومی ائیر لائن کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز ائیرپورٹ سے ملحقہ آبادی پر گر کر تباہی کا شکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 97 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 2 مسافر زندہ بچ گئے تھے

وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ

طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں‌ سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس

طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

Leave a reply