کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط

کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط

باغی ٹی وی :دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں تادم تحریر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 400 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا ہے جبکہ سری لنکا پر قومی ٹیم نے 347 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

اس سے قبل تیسرے روز کے اختتام پر میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنائے تھے، عابد علی نے 174 اور شان مسعود نے 135 رنز بنائے۔

پاکستانی اوپنر عابد علی نے ایک اور سنچری اسکور کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، وہ دو ٹیسٹ میچز میں دو مسلسل سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر دنیا کے 9ویں بلے باز بن گئے ہیں۔

اس سے قبل سابق پاکستانی اوپنر یاسر حمید نے اپنے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کی تھیں جبکہ وجاہت اللہ واسطی نے اپنے دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریا ں بنائی تھیں۔
دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگزمیں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے پانچ اور محمد عباس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مہمان ٹیم کو پاکستان پر 80 رنز کی برتری حاصل ہوگئ تھی ۔
اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےجانے والے تاریخی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ تھا

Comments are closed.