کراچی:عرب امارات کے قونصل جنرل کی تاجر برادری سے ملاقات،سیلاب متاثرین کی مدد کا عزم

0
37

کراچی :متحدہ عرب امارات کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے تاجر برادری سے ملاقات کی۔یہ ملاقات بڑی اہم تھی جس میں عرب امارات کی طرف سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کا عہد کیا ہے 

جمعے کے روز کراچی میں تعینات یو اے کی کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے   تاجر برادری سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے سندھ، بلوچستان میں عوام بہت زیادہ متاثر ہوئے، یو اے ای کی حکومت نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان ساتھ دیا ہے  اور اب بھی سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہے ،جو رشتہ شیخ زید مرحوم نے قائم کیا آج بھی وہ قائم ہے ۔

 

 

قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ  میں 20 سال سے پاکستان میں کام کر رہا ہوں ،2005 میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں کام کیا جبکہ 2010 میں سیلاب میں یو اے ای حکومت نے ریلیف آپریشن کیا۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مشاورت سے سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں ،بہت کم امداد ہے عوام زیادہ پریشان ہے ،عوام کے پاس کھانے کیلئے کچھ نہیں ہے ،جو امداد مل رہی وہ بہت کم ہے نقصان بہت زیادہ ہوا ہے ،بزنس کیمونٹی سیلاب متاثرین کی مدد کر ے کیوں کہ اکیلی حکومت  تباہ کاریاں  نہیں سنبھال سکتی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ یو اے ای حکومت نے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کیے ہوئے ہیں ،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بزنس کیمونٹی کو آگے آنا ہو گا،جو تاجر یو اے ای میں انوسٹمینٹ کرنا چاہتے ہیں انہیں مکمل سپورٹ کریں گے۔

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

 عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

Leave a reply