وزیراعظم کی زیرصدارت کراچی ٹرانسفرمیشن پلان اجلاس،آرمی چیف بھی شریک،اہم فیصلے

اسلام آباد :وزیراعظم کی زیرصدارت کراچی ٹرانسفرمیشن پلان اجلاس،آرمی چیف بھی شریک،اہم فیصلے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کےمسائل کامستقل بنیادوں پرحل ناگزیر ہے مون سون میں کراچی میں نقصانات کاسبب نالوں پرتعمیرات ہیں تجاوزات ہٹانے سےپہلےمکینوں کیلئے انتظامات کیےجائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت کراچی ٹرانسفرمیشن پلان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سمیت وفاقی وزراء شیخ رشید، اسدعمر، فیصل واوڈا، مشیر خزانہ حفیظ شیخ و دیگر نے شرکت کی۔یہ بھی معلوم ہوا کے کہ اس اجلاس میں متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران کو بھی دعوت دی گئی تھی

ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا کہ اس اہم اجلاس میں کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کےتحت 100 سے زائد پراجیکٹس کی منصوبہ بندی پر غور کیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے1.117ٹریلین روپےکی لاگت سےمکمل ہوں گے، منصوبوں کو تکمیلی مراحل کےاعتبار سے 3 حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔اجلاس کومنصوبوں پر اب تک کی پیشرفت سےبھی آگاہ کیاگیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کےمسائل کامستقل بنیادوں پرحل ناگزیر ہے مون سون میں کراچی میں نقصانات کاسبب نالوں پرتعمیرات ہیں کراچی میں تجاوزات ہٹانے سےپہلےمکینوں کیلئےانتظامات کیےجائیں۔

وزیر اعظم نے کراچی کو پانی فراہم کرنے کے کے فور منصوبے کی استعداد اور افادیت بڑھانے کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کیلئے وزارتِ منصوبہ بندی کے تحت تکنیکی کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی.

Comments are closed.