جامعہ کراچی نے بی اے کے امتخان کی مارکس شیٹ جاری کردی،امتخانات ملتوی

0
30

جامعہ کراچی: بی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کی مارکس شیٹ جاری کر دی گئی طلبہ اپنی مارکس شیٹ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاؤنٹر سے حاصل کرسکتے ہیں۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کی مارکس شیٹ جاری کردی گئیں ہیں۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مارکس شیٹ صبح 9:00 تادوپہر 1:00 بجے تک جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاؤنٹر نمبر 01 سے30 دسمبر 2020 ء تک حاصل کرلیں۔مارکس شیٹ کے حصول کے لئے اصل ایڈمٹ کا رڈ، رجسٹریشن کارڈ اورقومی شناختی کارڈہمراہ لانا ضروری ہے۔

مارکس شیٹ کے حصول کے لئے آنے والے طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ فیس ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں،حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کی صورت میں ہی انہیں مارکس شیٹ جاری کی جائے گی۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹرسید ظفر حسین کے مطابق جامعہ کراچی کے تحت 26 نومبر2020 ء سے ہونے والے تمام امتحانات تاحکم ثانی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری کے پروفیسر اور ممبرسنڈیکیٹ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے۔

Leave a reply