کراچی، بارشوں سے وبائی امراض‌ پھوٹنے کا اندیشہ، پاک فوج ، بحریہ کے جوان امدادی کاروائیوں میں مصروف

0
47

کراچی میں شدید بارشوں اور ہر طرف پانی کی وجہ سے بیماریاں پھوٹنے کا اندیشہ ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت نے اس حوالہ سے وارننگ جاری کی ہے اور کہا ہے کہ بارشوں کے سبب پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی، گیسٹرو اور اسہال سمیت متعدد بیماریاں علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں اس لئے شہریوں‌ کو خاص طور پر احتیاط کرنی چاہیے،

ادھر کراچی میں شدید بارشوں‌ سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، بحریہ کے جوان امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں اور پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کی جارہی ہے، کراچی میں شدید بارشوں کے سبب ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، پانی لوگوں کے گھروں‌میں‌داخل ہو چکا ہے اور شہریوں‌ کو سخت مشکل پیش آرہی ہے، کرنٹ لگنے کے واقعات سے متعدد اموات بھی ہوئی ہیں، واضح رہے کہ کراچی کی اس صورتحال کے پیش نظر میئر کراچی وسیم اختر نے شہر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے،

Leave a reply