مزاحیہ تبصرے کرکے اور میمز بنا کر پہلے سے پریشان حال کراچی والوں کی مزید دل آزاری نہ کریں آغا علی

0
48

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و گلوکار آغا علی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کراچی کی موجودہ صورتحال پر میمز اور مزاحیہ تبصرے کر کے پہلے سے پریشان شہریوں کی مزید دل آزاری کرنے کی بجائے ان کی مدد کریں-

باغی ٹی وی : کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں گزشتہ ماہ 27 اگست سے شروع ہونے والی مون سون بارشیں بارش تباہ کن ثابت ہوئی ہیں اور ان طوفانی بارشوں کی وجہ سے پہلے سے ہی علامگیر وبا کورونا اور دیگر مسائل سے پریشان حال شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔

کئی گھنٹوں تک مسلسل بارش کے نتیجے میں شہر کی مرکزی شاہراہیں، علاقے، کاروباری مراکز اور انڈر پاسز زیر آب آگئے اکثر علاقوں میں پانی گھر وں کے اندر گُھس گیا جبکہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہوگئی تھی شہر قائد کے بیشتر علاقوں خاص طور پر کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے کچھ حصوں میں 7 روز گزرنے کے باوجود بجلی کی فراہمی معطل ہے-

تاہم اس دوران جہاں کراچی کے شہریوں کو سیلابی صورتحال کی وجہ سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا وہیں سوشل میڈیا پر کراچی سے متعلق میمز اور مزاحیہ تبصرے بھی نظر آئے جن سے بجلی کی عدم فراہمی اور مشکلات کا شکار شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی میں رہنے والے کئی لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے اور ابھی تک کئی لوگ بنا بجلی اور پانی کے کسی طرح گزارا کر رہے ہیں۔

آغا علی نے لکھا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ میمز اور جوکس بنا کر ان کا دل مزید نہ دُکھائیں ایک ہی قوم ہیں ہم-

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر کراچی والے کو آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

Leave a reply