کراچی والے تیار ہوجائیں ، بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

0
28

شہر قائد کیلئے بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، تاہم کے الیکٹرک نے بجلی کےبلوں میں 5.50روپے اضافے کی خبروں کی تردید کردی ‌ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا، جس کے بعد شہر قائد کیلئے بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

اضافہ ایک سہ ماہی اورایک ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مانگاگیا ہے جبکہ جولائی تا ستمبر2021 کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی 5 روپے 18 پیسے یونٹ مہنگی کرنے جبکہ نومبر2021کی ایڈجسٹمنٹ مدمیں بجلی32پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک ترجمان کی جانب سے بجلی کے بلوں میں 5.50 روپےاضافےکی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نومبرکے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی درخواست جمع کرائی گئی ہے،کےالیکٹرک

کےالیکٹرک کا کہنا تھا کہ الیکٹرک نے31 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی ہے، درخواست عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سےکی گئی ہے۔

Leave a reply