وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر کا کراچی پریس کلب کا دورہ

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر کا کراچی پریس کلب کا دورہ ۔انھوں نےکراچی پریس کلب کے باہر احتجاج پر بیٹھے ہوئے خصوصی افراد کے خاندان سے ملاقات کی۔خصوصی افراد کی فیمیلی کے سربراہ نور محمد اور اسد کا وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کی آمد پر اظہار تشکر۔
خصوصی افراد کی فیمیلی کوٹری سے آئی ہوئی ہے۔انھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اب ہمیں امید ہے کہ ہمارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے خصوصی افراد کے مکمل علاج کی یقین دہانی کروائی۔انھوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سے ان خصوصی افراد کے لئے مالی معاونت کی بات کروں گا۔ خصوصی افراد کی حالت دیکھ کر دل بہت دکھی ہوتا ہے۔ سید قاسم نوید قمرحکومت سندھ ہر سطح پر خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کررہی ہے۔