شہر قائد،زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد
شہر قائد،زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نپیر سے ملنے والا اسلحہ آٹھ دس سال نہیں، تیس سال سے بھی پرانا نکلا
برآمد ہونے والے سٹین گن اور ریوالور 1990 کے بعد سے نہ گینگ وار نے استعمال کیا نہ سیاسی جماعت نے استعمال کیا لیاری گینگ وار والوں کے پاس جدید ہتھیار ہوا کرتے تھے،جن میں کلاشنکوف ، رشین ایل ایم جیز، جی تھری، ایم 16 ، ایم فور شامل ہیں سٹین گن اور ریوالور کا استعمال 1990 سے پہلے ہوا کرتا تھابرامد ہتھیار لیاری گینگ وال سے پہلے کے معلوم ہوتے ہیں، برآمد ہتھیاروں میں ایک ایسا اسلحہ بھی ملا ہے جس میں 12 بور کا کارتوس ڈلتا ہے ،یہ سلحہ بھی 1980 کی دہائی میں استعمال ہوتا تھا کھدائی کے دوران 180 سے زائد اسٹین گن اور 68 روالور ملے ہیں ،برآمدہ ہتھیاروں میں ایک بھی ٹی ٹی نہیں،1990 کے بعد سے شہر میں ٹی ٹی کا استعمال بڑھا،
قبل ازیں شہر قائد کراچی سے پولیس نے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ کی بھاری مقدار برآمد کر لی ہے ،پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، ایس ایس پی سینٹرل نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اولڈسٹی ایریا میں کامیاب آپریشن کیا ، اس آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل سیل کیا گیا تھا، پولیس کی بھاری نفری نے عمارت کے اندر کھدائی کی، پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، رہائشی عمارت میں زیرزمین چھپایا گیا نیٹوکا ڈمپ اسلحہ ڈپو پکڑا گیا ، پولیس نے مختلف اقسام کے جدیدہتھیاروں کی بڑی کھیپ برآمد کر لی،پولیس نے فرش توڑکر زمین کے نیچے سے اسلحہ نکال لیا
مزید کھدائی کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایس پی سینٹرل آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں برآمد ہونیوالااسلحہ انتہائی جدید بتایا جاتا ہے عمارت کے مختلف حصول کی کھدائی جاری ہے ،زیر زمین کھدائی سے جنگ میں استعمال ہونیوالے ہتھایاروں کی باقیات بھی برآمد ہوئی ہیں، پولیس کے مطابق ابتدائی طورپر برآمد ہونیوالااسلحہ کئی سالوں سے زمین میں دفناکرچھپایا گیا ہے جس کی وجہ سے زنگ الودہ ہوگیا ہے ،جنگی ہتھیارلیمارکیٹ کے قریب رہائشی عمارت کے گودام میں چھپایا گیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ کہاں سے لایا گیا اور کب یہاں رکھا گیا تعین ہونا باقی ہے لیکن اس سے ملتا جلتا اسلحہ چند برس قبل عزیز آباد سے بھی برآمد ہوا تھا جس جگہ سے اسلحہ ملا اس علاقے میں گینگ وار اور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز سرگرم تھے، ممکنہ طور پر 2013 کے بعد کراچی میں جاری آپریشن کے دوران اسلحہ یہاں چھپایا گیا تھا
پولیس نے 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی