fbpx

کراچی ضلع وسطی میں گردوں کے مریضوں کئے لئے خوشخبری

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سید محمد علی زیدی نے ضلع وسطی کے عوام کی سہولت اور ڈائلیسیس کے مریضوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچانے کے لئے پبلک پرائیویٹ اشتراک سے ڈائلیسس مشینیں لگانے کا منصوبہ تیارکیا ہے جو ضلع وسطی کی عوام خصوصا اہلیانِ نیو کراچی و نارتھ کراچی کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔ اس سلسلے میں بلدیہ وسطی اور JDC کے اشتراک سے مزکورہ ڈسپینسری میں ڈائلیسس مشینیں لگائی جائیں گی جہاں پر ضلع وسطی کی غریب مریضوں کو ڈائلیسس کی سہولیات میئسر آسکے گی ،اس سلسلے میں میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سید محمد علی زیدی نے آج JDC کے روحِ رواں ظفر عباس کے ہمراہ نارتھ کراچی میں واقع عمر خان ڈسپینسری کا دورہ کیا اور وہاں موجود علاج معالجہ کی سہولیات اور دوائوں کے اسٹاک کے بارے میں تفصیلات سے آگاہی حاصل کی چیف میڈیکل آفیسر بلدیہ وسطی ڈاکٹرشگفتہ ناز نے ڈسپینسری میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے حوالے سے تفصیلات مہیاء کیں۔ مذکورہ ڈسپینسری میں ڈائلیسس کی انتہائی جدید5 مشینیں ،آر او پلانٹ،جنریٹر اور مریضوں کے لئے ریفریشمنٹ کی سہولت بھی مہیاء کی جائیگی ۔واضح رہے کہ گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ ڈائلیسس پر آجانے والے مریضوں کی بہت کم تعداد ڈائلیسیس کا خرچہ برداشت کرنے کے قابل ہوتی ہے نتیجے کے طور پر ڈائلیسس پر آجانے والے مریضوں کی اکثریت موت کا شکار ہو جاتی ہے جس میں غریب مریضوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ اگرچہ اس منصوبہ کو عملی طور پر خدمات انجام دینے میں کچھ وقت لگے گا لیکن۔ اگر ہو جذبہ ِتعمیر زندہ ۔تو پھر کس بات کی ہم میں کمی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.