شہر قائد میں دھماکہ، بچوں سمیت سات افراد زخمی

0
47
شہر قائد میں دھماکہ، بچوں سمیت سات افراد زخمی

شہر قائد میں دھماکہ، بچوں سمیت سات افراد زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

کراچی میں دھماکہ ہوا ہے اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ نیول کالونی میں پانی کے ٹینک میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں ،اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، ایدھی اور چھیپا رضا کاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا.

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکہ واٹر ٹینک کی صفائی کےدوران پیش آیا، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،جائے وقوعہ کے قریب کسی کو جانے کی اجازت نہیں جا رہی

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،

Leave a reply