کراچی پولیس زندہ باد،ون فائیو پر کال کر کے ڈکیتی کی اطلاع دینے والوں پر ہی گولیاں چلا دیں،ایک جاں بحق

0
36

کراچی پولیس زندہ باد،ون فائیو پر کال کر کے ڈکیتی کی اطلاع دینے والوں پر ہی گولیاں چلا دیں،ایک جاں بحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن کے قریب ملیر ندی بند پر مبینہ پولیس مقابلے میں ملوث 6 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران مقابلے میں شکوک پائے گئے ہیں اور اہلکاروں کو اہل خانہ کے بیان کے بعد حراست میں لیا گیا۔جاں بحق شخص کے بھائی نے جناح اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ہمیں اسلحہ کے زور پر لوٹا اور فرار ہو گئے۔پولیس کے پہنچنے سے دس منٹ قبل ڈاکو ہمیں لوٹ کر جا چکے تھے۔ 15 پر اطلاع دینے پر پولیس نے آکر ہم پر ہی فائرنگ کر دی اور میرے بھائی کے پاس پستول رکھ کر پولیس والوں نے تصویر بنائی۔

متاثرین نے کہا ہے کہ ہم سرجانی کے رہائشی ہیں، اعلیٰ حکام واقعے کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ میرے بھائی کو پولیس  نےمار ڈالا،ہمارے بھانجےکو گولی لگی ،ہم دیہاڑی کر کے جا رہے تھے، ہم پرپولیس والوں نے فائرنگ کی ،،پولیس والوں نےہمارے لوگوں کومارا ہے،ہمیں پورا سرجانی جانتا ہے، ہم شٹرنگ کا کام کرتےہیں،ہمارا تعلق ملتان سےہے،سرجانی میں رہتےہیں،

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مددگار 15 کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو مقابلہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہری چھوٹے ہتھیار کی گولی سے زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں اور جاں بحق شخص سے اسلحہ نہیں ملا۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

Leave a reply