کراچی میں مون سون کا چوتھا سلسلہ ، این ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں مون سون کا چوتھا سلسلہ ، این ڈی ایم اے نے بھی شہریوں کو خبردار کردیا

این ڈی ایم اے کی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے،کراچی میں مون سون کے تیسرے سلسلے نے ضلع وسطی اور غربی کو متاثر کیا تھا،نارتھ ناظم آباد ، کے ڈی اے چورنگی ، لنڈی کوتل ، ایف سی ایریا اور لیاقت آباد شدید متاثر ہوئے، ضلع غربی میں اورنگی ٹاؤن کی علی گڑھ کالونی بھی نالہ اوور فلو ہونے سے متاثر ہوئی تھی

ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی کے بڑے نالوں کی صفائی کے باوجود اربن فلڈنگ کے خطرات موجود ہیں

علی زیدی کو خبرنامہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ،حل کی بات کریں،مصطفیٰ کمال

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

کراچی میں آج سے ہفتے تک تیز بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام کو خلیج بنگال سے مون سون ہوا کا کم دباؤ سندھ میں داخل ہوگا اور کراچی میں سوملی میٹر سے زائد بارش متوقع ہے۔ محکمہ صحت سندھ کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جب کہ میڈیکل اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

Comments are closed.