کراچی میں سی ٹی ڈی کی کاروائی،افغانستان سے تربیت لینے والے دو دہشت گرد ہلاک

0
41
سوات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرزنے مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،

دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رات گئے چھاپہ مارا گیا جس کے جواب میں دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد محمد رفیق عرف عادل اورعدنان شبیر عرف قاری پولیس کو مطلوب تھے،ہلاک دہشت گرد محمد رفیق عرف عادل کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی،ہلاک دہشت گردوں سے ایس ایم جی اور پستول برآمد ہوئے

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد افغانستان سے تربیت لے کر کراچی آئے تھے،ہلاک دہشت گرد کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگرد اور ان کے ساتھی شہرقائد میں کسی بڑی وارات کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ان کی یہ کوشش بروقت ناکام بنادی گئی ہے۔ ملزمان کے کیا عزائم تھے اس حوالے مزید انکشاف ہونا باقی ہے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اورقانون نافذکرنےوالےاداروں کی رات گئےکارروائی کی تھی جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں،کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا ہے۔

Leave a reply