باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے کی اطلاع ہے
گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی میں دھماکہ ہوا ہے، اطلاع کے مطابق دھماکہ بینک میں ہوا، دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہوئے، دو منزلہ عمارت منہدم ہو گئی، ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں، امدادی ٹیموں نے کام کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
اطلاع کے مطابق دھماکہ نجی بینک میں ہوا اور یہ رش والا ایریا ہے، دھماکے سے دو منزل عمارت تباہ ہو گئی، دھماکہ سلنڈر کا تھا یا دہشت گردی کی واردات اس پر پولیس تحقیقات کر رہی ہے، ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا