fbpx

کراچی بھر میں غیر قانونی سیکیورٹی گارڈز کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی بھر میں غیر قانونی سیکیورٹی گارڈز کے خلاف کریک ڈاؤن

پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے کراچی بھر میں غیر قانونی سیکیورٹی گارڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا

کراچی میں اہم تنصیبات اور گھروں پر تعینات سیکیورٹی گارڈز کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ چیکنگ کے ابتدائی مرحلے کے دوران سیکیورٹی گارڈ زکی بڑی تعدادغیر تربیت یافتہ گارڈ پر مشتمل پائی گئی جس پر سیکیورٹی کمپنیز کو ہدایات جاری کی گئیں۔دوسرے مرحلے میں کراچی کے چار اضلاع میں مجموعی طور پر 4661 سیکیورٹی گارڈ زکا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ مشتبہ سیکیورٹی گارڈز کی کرائم رپورٹنگ انڈکس سسٹم کے تحت ویری فکیشن کی گئی۔ دوران اسلحہ ویری فکیشن 337 گارڈز کا اسلحہ غیر تصدیق شدہ جبکہ 159 گارڈز کا اسلحہ غیر لائسنس یافتہ پایا گیا۔ سیکیورٹی کمپنیز سے غیر لائسنس یافتہ اسلحے کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے

جبکہ دوسری جانب پاکستان رینجرز (سندھ) اور سندھ پولیس کی جانب سے جرائم کی روک تھام کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ اسنیپ چیکنگ کا آغازکیا گیا۔ اسنیپ چیکنگ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسنیپ چیکنگ میں ایک ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر 17408گاڑیوں کو چیک کیاگیا،222 گاڑیوں پر غیر قانونی ایمر جنسی لائیٹس،1363گاڑیوں پر فینسی لائیٹس /سائرن اور 3003گاڑیوں پرلگے کالے شیشے ہٹوائے گئے جبکہ177 افراد کے خلاف بغیر اجازت کے گاڑی کے کیبن میں بیٹھ کر اسلحہ کی نمائش کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور 4643 گاڑیوں کے قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی کیے گئے۔

اس کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر اور غیر قانونی عوامل میں ملوث افراد کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!