کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے

کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے

باغی ٹی وی :کراچی میں بی آر ٹی ریڈ لائن ٹرین منصوبے کے لیے فرانس نے 65 ملین یورو 12.3ارب روپے کا قرض دیا ہے جو کہ سافٹ لون کی صورت ہے . کیونکہ 26.6 کلومیٹر پر مشتمل کوریڈو پر عملد درآمد کیلئے معاہدے پر دستخط کر لیے گئے ہیں جس کے تحت شہرقائد میں ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گے اور شہریوں کو بڑے پیمانے پر بہترین ٹرانسپورٹ میسر آئے گئے ، کراچی میں ” بی آر ٹی ریڈلائن “ پراجیکٹ کیلئے فرانس پاکستان کو 65 ملین یوروز کا آسان قرضہ بھی فراہم کر رہاہے ۔

سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی )، فرانس کے سفیر مسٹر مارک بریٹی ، فرنچ ایجنسی فار ڈویلپمنٹ کے کنٹری ڈائریکٹر فلپ اسٹینمیٹز نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک ، ایشین انفرا سٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور گرین لائن کلائمیٹ فنڈ کے ساتھ مالی تعاون کیلئے 65 ملین یورو کے کریڈٹ فنانسنگ معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ملیر ہالٹ سے نمائش تک بی آر ٹی ریڈ لائن کوریڈور منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کرنے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ شارق احمد نے اجلاس کو منصوبے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایکنک نے دو راہداریوں پر مشتمل بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کی منظوری دے دی ہے اور اس کے لیے ملیر ہالٹ سے نمائش تک 27 کلو میٹر طویل راہداری اور نمائش سے ٹاور تک دوسری راہداری سمیت تعمیراتی کام کے لیے 7 ارب روپے سے زیادہ مختص کیے گئے ہیں۔

فرانس ، فرانسیسی ایجنسی برائے ترقی کے توسط سے پاکستان میں توانائی اور شہری ترقی کے شعبے میں تکنیکی اور مالی مدد فراہم کررہا ہے ، جہاں 2016 سے 850 ملین یورو کی مالی مدد کی جارہی ہے۔

Comments are closed.