کرینہ کپور کا پہلا ڈیجیٹل ڈیبیو پراجیکٹ مکمل

0
39

کرینہ کپور دا ڈیووشن سسپیکٹ ایکس کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جتنا ٹائم انہوں نے شوٹنگ کی وہ سیٹ کی تقریبا ہر روز ہی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیا کرتی تھیں اب ان کی فلم کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے ۔کرینہ کپور نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔کرینہ کپور نے اس فلم سے جڑے اہم لوگوں کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے امید ہے فلم بہت اچھی ہو گی ۔دا ڈیووشن سسپیکٹ ایکس نیٹ فلیکس پر ریلیز ہو گی اور کرینہ کپور اس فلم کے زریعے اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو کررہی ہیں۔فلم سسپنس تھرلر ہے جسے کی گو ہیگشینو نے لکھا ہے ،جبکہ پرڈیوس جے جے شیوا کرامانی ،آکاش پوری اور تھومس کم کے ساتھ سجے گھوش نے کیا ہے۔فلم کی کہانی ناول پر مبنی ہے اور اب تک کئی ایوارڈز بھی جیت چکی ہے ۔کرینہ کپور اپنے ڈیجیٹل ڈیبیو کو لیکر کافی پرجوش ہیں۔ان کی خوشی کا اندازہ انکی شوٹنگ کے دوران مسلسل تصاویر شئیر کرنے سے لگایا جا سکتا ہے ۔کرینہ کپور نے اس سے قبل کسی بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لئے کام نہیں کیا ۔امید ہے کہ ان کے پرستار ان کو اس پلیٹ فارم پر بھی سراہیں گے ۔
یاد رہے کہ کرینہ کپور پچھلے کچھ عرصے سے ہندی فلموں میں زرا کم کم دکھائی دے رہی ہیں،لیکن فلمی تقریبات میں نظر آتی ہیں انٹرویوز بھی دے رہی ہیںحال ہی میںانہوں نے ایک انٹرویو میںکہا تھا کہ لوگ انہیں بوڑھی کہتے ہیں تو انہیں بہت دکھ ہوتا ہے ۔

Leave a reply