کرینہ کپور 40 برس کی ہو گئیں سوشل میڈیا پر مداحوں سمیت ساتھی فنکاروں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور بیبو کے نام سے جانی جانے والی کرینہ کپور نے زندگی یی 40 بہاریں دیکھ لیں-

باغی ٹی وی :بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی چالیسیوں سالگرہ سے ایک دن قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی جس میں وہ مسکرا تی ہوئی نظر آ رہی ہیں-


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کرینہ کپور نے ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں اُنہوں نے اپنی زندگی کے گزشتہ برسوں کی عکاسی کی۔

کرینہ کپور نے لکھا کہ چونکہ میں اپنی زندگی کے چالیسویں سال میں داخل ہوگئی ہوں تو میں ماضی کے اُن لمحوں کی عکاسی کرنا چاہتی ہوں جو میری زندگی کے خاص لمحے تھے۔

بھارتی اداکارہ نے لکھا کہ یہ وہ لمحے ہیں جن میں مُسکرائی، پیار و محبت بانٹا، معاف کیا کچھ باتوں کودرگُزر کیا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ مجھے بہت سے لوگوں نے طاقت بھی دی مجھے مضبوط بنایا جس کے لیے میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

کرینہ کپور خان نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں کچھ ٹھیک ہوا، کچھ غلط ہوا، کچھ بہت اچھا ہوا لیکن پھر بھی میری چالیسویں سالگرہ ’بِگ 40‘ ہے-

کرینہ کپور کو ان کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر جہاں سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے میغامات موصول ہو رہے ہیں وہیں ساتھی فنکاروں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے-


انسٹاگرام اسکرین شاٹس
بھارتی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر کرینہ کپور کی ایک خوبصورت تصویر شئیر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی-

انسٹاگرام اسکرین شاٹس
کترینہ نے لکھا کہ "آپ جیسا کوئی نہیں ہے ، آپ دوسروں سے ہر طرح کی شفقت اور محبت اور مثبتیت حاصل کرتی رہیں-ساتھ ہی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کترینہ نے دل وال ایموجی کا بھی اضافہ کیا-


دوسری جانب ملائکہ اروڑا خان نے بھی اپنے ساتھ لی گئی کرینہ کپور کی تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی اور سالگرہ کی مبارکباد دی-

واضح رہے کہ 21 ستمبر 1980 کو بھارت میں پیدا ہونے والی کرینہ کپور جنہیں ’بیبو‘ کے نام سے جانا جاتا ہے وہ آج اپنی 40ویں سالگرہ منا رہی ہیں کرینہ کپور نے سال 2000 میں فلم ریفیوجی سے بالی وڈ میں اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا تھا جن کے رواں سال ہی فروری میں بالی وڈ میں 20 سال مکمل ہوئے۔

فیملی میں نئے ممبر کے اضافے کا بے صبری سے انتظار ہے کرینہ کپور

کرینہ کپور امید سے ہوگئیں :بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ملائکہ اروڑا نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

زندگی کی تخلیق کا تجربہ کرنے سے زیادہ حقیقی چیز کوئی نہیں ہے انوشکا شرما

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.