آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دیں گے ،وزیراعظم

0
29

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے دل سے موت کا خوف ختم ہوچکا ہے،کرفیو ختم ہونے سے لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلیں گے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آج جمعہ کو اسلام آباد میں ڈی چوک میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان بھی تقریب میں شریک ہیں ،

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آج ہم سب کشمیر کے لوگوں کو پیغام دے رہے ہیں،پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی ،دنیا کو بار بار پیغام دیتے رہیں گے،بھارتی فوج نے 80 لاکھ انسانوں کو کرفیو میں بند کررکھا ہے، عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے احتجاج کو ہیڈ لائن میں دکھاتا ہے لیکن کشمیر کے حوالہ سے کوئی بات نہیں کی جاتی.

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیر کے 80 لاکھ انسانوں کو بند کیا گیا ہے۔ بچے، بوڑھے، بیمار، خواتین سب بند ہے۔ کشمیری اپنا حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں،کشمیر میں اتنا ظلم ہورہا ہے لیکن عالمی میڈیا توجہ نہیں دیتا،ہانگ کانگ میں احتجاج سے شاید 2یا3لوگ مرے ہیں،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے حق کی تحریک سمندر بن جائےگی،عالمی قیادت کو خود مسئلہ کشمیر پر سمجھایا ہے ،آہستہ آہستہ دنیا میں مسئلہ کشمیر اجاگر ہورہا ہے،دنیا کے لیے انسانوں سے زیادہ اہم پیسہ اور تجارت ہوگئی ہے،نریندر مودی نے اپناآخری کارڈ کھیل لیا ہے،مودی سمجھ رہا ہے کشمیر ی یہ فیصلہ قبول کرلیں گے لیکن یہ اس کی بھول ہے.کشمیریوں کے دل سے موت کا خوف ختم ہوچکا ہے،کرفیو ختم ہونے سے لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلیں گے،

گزشتہ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے سکرود میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرنا تھا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے وہ نہ جا سکے، اس سے پچھلے جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کیا، پاکستان میں بھی اسی روز بھر پور ریلیاں نکالی گئیں.

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

قبل ازیں جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کیا تھا، اس سے پچھلے جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا تھا، اس سے پچھلے جمعہ کو پاکستانی قوم نے آدھا گھنٹہ کھڑے ہو کرکشمیریوں سے یکجہتی کی تھی،وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں خطاب کیا تھا

کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی

Leave a reply