کارکن الیکشن کی تیاری کریں،حکومت کو وقت دینا سلامتی کو داؤ پر لگانا ہے، احسن اقبال

0
20

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کارکن الیکشن کی تیاری کریں ،2020 کو الیکشن کا سال بنائیں گے ،موجودہ حکومت کو مزید وقت دینا پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگانا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے لاہور میں‌ مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ پیدا کیا ،عوام منھگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،پارلیمنٹ کو بھی انھوں نے کھلونا بنادیا ہے ، پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا گیا اور پھر اعلان کیا گیا کہ اجلاس ختم کیا گیا، ان کو خدشہ تھا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی منظوری پر اعتراض ہوگا، ان کو مزید وقت دینا پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگانا ہے ،ہم 2020 کو الیکشن کا سال بنائیں گے کارکن تیاری کریں ،تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی بتارہے ہیں کہ وہ اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے،تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کہتے ہیں وہ اب ن لیگ کے ٹکٹ پر انتخابات لڑیں گے،گرفتاریوں سے اگر فرق پڑتا تو آج ہمارا کنونشن خالی ہوتا ،ن لیگ کے کنونشن میں لوگ جوق درجوق شریک ہوتے ہیں

مودی سرکار مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے، عمران خان

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پرفوری سنجیدہ سفارتکاری کرے،او آئی سی کا خصوصی اجلاس فوری طور پر طلب کیا جائے ،وزیراعظم کو چاہیے تھا کہ مسلم ممالک کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کرتے ، وزیراعظم کا فرض تھا کہ مسلم ممالک کے ہنگامی دورے پر روانہ ہوتے ، بھارت کو مقبوضہ کشمیرسےکرفیواور انفارمیشن بلیک آؤٹ ختم کرنے پرمجبور کیا جائے ، حکومت کو دنیا کے اہم وزراء خارجہ کے ساتھ کھڑے ہوکر پریس کانفرنس کرنا چاہیے تھی، وزیرخارجہ نے سعودی ہم منصب سے 25 دن بعد رابطہ کیا، وزیرخارجہ ماسوائے چین کے کسی ملک کے دارالحکومت نہ جاسکے ، امریکی صدر اور دیگر ممالک کو کہا جاتا کہ فوری طور پر بلیک آوٹ ختم کرائیں، پچاس سے زائد وزیروں میں کیا کوئی اس قابل نہیں کہ کشمیر کا مقدمہ پیش کرتا،حکومت سارا زور ایسی سرگرمیوں پر لگا رہی ہے جس سے کشمیریوں کو کوئی فائدہ نہیں،پاکستان کو سفارتکاری کی ضرورت ہے کیا ان پچاس میں کوئی اس لائق نہیں ،یہ اناڑی اور ناتجربہ کار ہیں ان کو نہیں پتا کیسے سفارتکاری کی جاتی ہے ،وزیرخارجہ کو عالمی ممالک کے دارالحکومتوں میں جانا چاہیے تھا ،

پاکستان نے کی بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

Leave a reply