کارکنان کی پکڑ دھکڑ پر بلاول بول اٹھے ،جلسے بارے بڑا اعلان کردیا

0
39

کارکنان کی پکڑ دھکڑ پر بلاول بول اٹھے ،جلسے بارے بڑا اعلان کردیا

باغی ٹی وی : ملتان میں پی ڈی ایم کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے ردعمل میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پنجاب میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک بار پھر حملہ کیا اور قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کرلیا، چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم 30 نومبر کو پی ڈی ایم کی میزبانی کریں گے۔


چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کے لئے ملتان پہنچ رہی ہیں، جلسہ تو ہوکر رہے گا۔
واضح رہے کہ ملتان میں‌حالات مزید کشیدہ ہوگئے . پی ڈی ایم کے جلسے کے سلسلے میں‌مزید نظر بندیاں عمل میں لائی گئی ہیں. ملتان میں سابق ایم پی اےڈاکٹرجاویدصدیقی اورپیپلزپارٹی رہنما جواداحمد کو بھی30روزکیلئےنظربند کردیا گیا. ڈپٹی کمشنر ملتان نے نظر بندی کے احکامات 16ایم پی او کے تحت جاری کیے.

اس سے قبل پولیس نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی کو گرفتار کرلیاگیا .30نومبر کو ملتان میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کے پیش نظر پولیس نے کنٹینر لگا کرقاسم باغ کی جانب جانےوالے راستے بند کردیئے ۔ کارکنوں نے کنٹینرز کو ہٹانے کی کوشش کی تو پولیس بھی ایکشن میں آگئی۔ پولیس اور کارکنوں میں جھڑپیں ہوئیں،پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا پولیس کی بھاری نفری سٹیڈیم پہنچ گئی ، سی پی او ملتان بھی سٹیڈیم پہنچ گئے۔

ملتان میں حالات کشیدہ، مزید اہم شخصیات کی نظر بندیاں

Leave a reply