پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے دفعہ 144 کی پابندی کے باوجود پارٹی کارکنان کو آج زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کر دی۔
باغی ٹی وی: لاہور میں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لیڈر شپ کے اجلاس میں عمران خان کے فیصلے کے مطابق آج لاہور میں پرامن ریلی نکالی جائی گی جس کی قیادت عمران خان کریں گے دفعہ 144 کا کوئی جواز نہیں، فیصلے کو چیلنج کریں گے۔
پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج گرفتار
شاہ محمود نے کہا کہ مریم کو ہر چیز کی اجازت ہے اور ہمیں آئینی اور قانونی حق سے روکا جا رہا ہےیہ کھلا تضاد ہے اسی لیے ہم الیکشن میں جا رہے ہیں حکومت لاشیں گرا کر انتخابات ملتوی کروانا چاہتی ہے اور نگران وزیر اعلیٰ کہہ دیں کہ وہ پی ڈی ایم کے وزیر اعلیٰ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کے خلاف اتوار کی چھٹی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ بھی جائیں گےتحریک انصٓف کی انتخابی مہم روکنے کے لیے 144 لگائی گئی ہے لہٰذا اس سلسلے میں یاسمین راشد اور اسلم اقبال آج صبح 10 بجے الیکشن کمیشن کے آفس جایئں گے ا لیکشن کمیشن لاہور سے درخواست کریں گے کہ نگراں حکومت آپ کی پابند ہے، انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے تو ریلی کی پابندی کا جواز نہیں۔
پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی
شاہ محمود نے کہا کہ وکلاء کی ٹیم کے ذریعے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے درخواست کریں گے کہ 144 کا نفاذ ختم کروایا جائے، بابر اعوان سپریم کورٹ میں بھی اپیل کریں گے اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات بھی کریں گے۔
انہوں نے کارکنان کو پرامن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج 2 بجے زمان پارک پہنچیں، عمران خان آج ریلی کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا، ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہوگی۔