کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں پیدا ہونے والی جان لیوا بیماری کرونا وائرس سے بچائو کے لیے وفاقی تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیاہے جس کے لیے وفاقی کالجز کے پروفیسرز کی تنظیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کو باقاعدہ تجویز تحریری شکل میں بجھوادی ہے ۔

جان لیوا بیماری کرونا وائرس سے بچائو اور آگاہی مہم چلانے کے لیے فیڈرل پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر وسیم احمد خان نے ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات سید عمیر جاوید کو تحریری پرپوزل بجھوا دی ہے ۔ ذرائع سے موصول ایف ڈی ای کو بجھوائی گئی تجویز میں کہاگیاہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے بچائو کے لیے آگاہی مہم کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں وفاقی تعلیمی اداروں میں فیڈرل پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ،ہیڈز ایسوسی ایشن اور ایف جی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر اس جان لیوا بیماری سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے لیے آگاہی مہم چلانا چاہتے ہیں اس لیے وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے اساتذہ کی مذکورہ تنظیموں کو آگاہی مہم چلانے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے چین میں پیدا ہونے والی کرونا وائرس نامی مہلک بیماری سے درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس بیماری کا چین سے نکل کر دیگرممالک میں بھی پھیلنے کاخدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ پاکستانی حکومت نے وزارت صحت کے ذریعے ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر سکینرز نصب کرتے ہوئے چین سے آنے والے شہریوں کی سکیننگ کا نظام شروع کیا ہے تاکہ کرونا وائرس سے متاثرہ شہری پاکستان میں نہ آسکیں تاہم اس بیماری سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر کی اشد ضرورت تھی جو فیڈرل پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے کم ازکم تعلیمی اداروں میں شروع کرانے کا فیصلہ کیاگیاہے جس سے تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبا و طالبات کو آگاہی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

دوسری جانب قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سانس کی ایک بیماری ہے،کورونا وائرس کا آغاز دسمبر 2019 میں چین سے ہوا ،کورونا وائرس جاپان،تھائی لینڈ،جنوبی کوریا اورامریکہ میں پھیل چکا ہے

دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے حوالہ سے کوئی سہولت موجود نہیں، دو چینی باشندوں کے خون کے نمونے بیرون ملک بھجواے جائیں گے جہاں سے ان کی رپورٹ آئے گی، اس میں تین دن لگ سکتے ہیں،

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

 

Comments are closed.