کرونا وائرس، لاہور میں مشتبہ مریضوں میں اضافہ،خاتون سمیت کتنے مریض ہسپتال پہنچ گئے؟

0
26

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے،سروسز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں دو مزید مشتبہ مریضوں کو داخل کر دیا گیا۔

لاہور کی 23 سالہ خاتون اور اس کے تین سالہ بیٹے میں کرونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔ کرونا وائرس کی مشتبہ مریضہ نجی یونیورسٹی میں چند روز قبل امتحان دینے گئی تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ وہاں موجود ایگزیمینر چینی باشندہ تھا۔ اسی چینی باشندے سے خاتون کو جبکہ اس کے بعد متاثرہ خاتون سے تین سالہ بچے کو یہ وائرس منتقل ہوا.

ڈاکٹرز کی جانب سے خاتون کے خون کے نمونے لے کر ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔

اس سے قبل لاہور کی مقامی ہسپتال میں چینی باشندے کو داخل کیا گیا ہے

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے،

ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھرمیں 6ہزار 52افراد میں کروناوائرس کی تشخیص ہوچکی ہے،کرونا وائرس کے 99فیصد مریض چین میں ہیں،چین کے علاوہ14ممالک میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،چین کےعلاوہ دیگر ممالک میں کروناوائر س سے اموات نہیں ہوئیں

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

Leave a reply