کرونا وائرس، پاکستان نے ایک بار پھر لگائی چین سے پروازوں پر پابندی

کرونا وائرس، پاکستان نے ایک بار پھر لگائی چین سے پروازوں پر پابندی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کے لئے حکومت نے چین سے آنے والی پروازوں پر لگا دی ہے

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ چین سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ عوامی مفاد کو مقدم جانتے ہوئے کیا گیا ہے اس کے بعد پاکستانی عوام وائرس سے مزید محفوظ ہو جائیں گے

واضح رہے کہ کرونا وائرس کو لے کر پاکستان نے ایک بار پہلے بھی پروازیں معطل کی تھیں لیکن تین دن بعد چین کے ساتھ فضائی تعلقات بحال کر دیئے گئے تھے اور چین سے پروازیں کراچی اور اسلام آباد آئی تھی، اب حکومت نے پھر پابندی لگا دی ہے.

خیرپور میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کو سول اسپتال سے گمبٹ کے گمس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ طالب علم شاہ زیب راہوجو کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈائریکٹر گمس اسپتال خیرپور کے مطابق طالب علم شاہ زیب راہوجو کی ناک سے کل سے خون بہہ رہا ہے، خدشہ ہے کہ کرونا وائرس ہوسکتا ہے۔ احتیاط کے پیش نظر طالب علم کو کسی وارڈ میں داخل ہونے سے منع کیا گیا ہے

کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، کلر وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، چین میں مزید 57 افراد ہلاک ہو گئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد 17ہزار 200 تک جا پہنچی، 475 افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

Comments are closed.