اللہ کی رضا کیلئے نتاشا کو معاف کیا‘ کارساز واقعے کے ورثا کا حلف نامہ جمع

karsaz hadsa

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقہ کارساز میں پیش آئے واقعے کے متاثرین کے اہلِ خانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرا دیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی عدالت میں کارساز واقعہ کیس کی سماعت کے موقع پر مرکزی ملزمہ نتاشا دانش اپنے شوہر کے ہمراہ پیش ہوئی، دوران سماعت متاثرین کے اہلِ خانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا جس میں اللہ کی رضا کیلئے نتاشا کو معاف کرنے کا ذکر کیا گیا۔سماعت کے دوران متاثرہ خاندان اور زخمی افراد کے علاوہ ان کے اہلِ خانہ بھی عدالت میں موجود تھے، عدالت نے آئندہ سماعت تک تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی اور بعد ازاں سماعت 31 اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔بتاتے چلیں کہ کارساز میں تیز رفتار گاڑی چلاتے ہوئے شہریوں کو کچلنے کے واقعے کی مرکزی ملزم نتاشا دانش اور جاں بحق ہونے والے 2 افراد کے لواحقین کے درمیان صلح کی خبر گزشہ ماہ سامنے آئی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نتاشا کے اہل خانہ نے آمنہ کے اہل خانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بطور دیت ادا کی ہے۔خیال رہے کہ یہ واقعہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر پیش آیا تھا جہاں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی عمران عارف اور آمنہ جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے، واقعے کے بعد پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا، عینی شاہدین کی جانب سے ملزمہ نتاشا کے بارے میں جیپ چلاتے ہوئے نشہ آور چیز کے زیر اثر ہونے اور حواس میں نہ ہونے کا کہا گیا تھا۔

بھارتی افواج کےظُلم نے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کر دیا ہے، خالد مقبول صدیقی

بلاول کا کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

کراچی میں کارروائی کے لیے جانیوالا پولیس انسپکٹر اغوا

Comments are closed.