کرتارپور پاکستان کی امن دوست خواہش کی جیتی جاگتی مثال ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

0
39

کرتارپور پاکستان کی امن دوست خواہش کی جیتی جاگتی مثال ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل لاھور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کرتارپور پہنچے،

کرتارپور پہنچنے پر وفاقی وزیر مذھبی امور نورالحق قادری سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا، اس موقع پرپردھان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی بھی استقبال کے لئے موجود تھے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کرتار پور کا دورہ کیا اور سکھ برادری سے ملاقات کی.اس موقع پر انہیں کرتار پور راہداری کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی

اس موقع پر انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری کاکھولناایک اچھا اقدام ہے، کرتارپور پاکستان کی امن دوست خواہش کی جیتی جاگتی مثال ہے،

کرتارپور، وزیراعظم پہنچ گئے، سکھ برادری کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر

آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری

قبل ازیں معاون خصوصی برائےامور نوجوانان عثمان ڈار کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوترس سے ملاقات ہوئی ہے،جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ نےنوجوانوں کی فلاح وبہبود کےلیے کی جانےوالی کوششوں کو سراہا۔ عثمان ڈار کاکہناتھا کہ کامیاب جوان پروگرام کامقصد نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔

قبل ازیں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کنڈر گارٹن سکول کا دورہ کیا،انتونیو گوتریس نے وہاں موجود بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے ، سکول آمد پر بچوں نے روایتی لباس میں ان کا استقبال کیا.

بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نے جنگ کے طریقہ کار کو بدل دیا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

صدر مملکت سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات،صدر مملکت نے کشمیر بارے کیا کہا؟

اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات میں اقوام متحد ہ سیکرٹری جنرل نے کیا کشمیر بارے بڑا اعلان

خطے میں امن کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر تعمیر کئے گئے کرتار پور رہداری منصوبے کے اخراجات پاکستان نے ادا کیے، پاک بھارت معاہدے کے مطابق منصوبہ مرحلہ وار مکمل ہوگا، ابتدائی مرحلے میں پل اور سرنگ سمیت عمارت تعمیر کی گئی ہے، دوسرے مرحلے میں عمارت کی توسیع، یاتریوں کیلئے رہائشگاہیں تعمیر ہوں گی، کرتار پور آنیوالے یاتریوں کی سہولت کیلئے بازار بھی قائم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے کیا کرنا ہو گا؟ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا تقریب سے خطاب

 

 

Leave a reply