کارتک آریان بالی ووڈ میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ یہ سال ان کے لیے خوش قسمت رہا کیونکہ وہ ان چند اداکاروں میں شامل ہیں جن کی فلم نے وبائی امراض کے بعد باکس آفس پر بہت اچھا کام کیا ہے۔ بھول بھولیا 2 کی کامیابی کے بعد کارتک کی ڈیمانڈ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ہر دوسرے فلم میکر کی خواہش ہے کہ کارتک کو اپنی فلم میں کاسٹ کریں.ایسا نہیں ہے کہ کارتک نے ہمیشہ ہٹ فلمیں ہی دی ہیں کارتک نے فلاپ فلمیں بھی دیں اور انہوں نے کیرئیر کے شروع کے کئی سال مایوس کن ہی دیکھے. کارتک آریان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کی سارا علی خان کے ساتھ فلم لو آج کل ناکام ہوئی لیکن اسکے باوجود ان کے پاس کام آتا رہا اور انہوں نے 3 فلمیں
سائن کیں.انہوں نے کہا کہ فلم کی ناکامی کا افسوس تو یقینا تھا ہی لیکن ڈائریکٹر امتیاز علی نے ان کو جس طرح سے پیش کیا وہ قابل تعریف ہے.
کارتک کو لگتا ہے کہ جس طرحسے مجھے فلم میں پیش کیا گیا اس کو دیکھ کر میرے بارے میں گمان کیا گیا کہ میں اچھی اداکاری کرسکتا ہوں. کارتک آریان جو کہ ڈائریکٹر ہنسل مہتا کی فلم کیپٹن انڈیا میں نظر آئیں گے، ان کے بارے میں بتایا کہ 2011 سے میں ان کی منتیں کررہا ہوں کہ مجھے اپنی فلم میں کاسٹ کریں. ان کو میسجز کرتا رہتا تھا کہ مجھے کام دیں اور اب موقع مل گیا ہے کہ میں ان کے ساتھ کام کررہا ہوں اور میںبہے خوش بھی ہوں. ہنسل مہتا کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے، کارتک آریان نے کہا کہ، "ہنسل مہتا ایک ایسا شخص ہے جو آپ کو بطور اداکار آپ کی صلاحیتوں کو نکھار سکتا ہے.