کارتک آریان کورونا سے صحتیاب ہو گئے
گزشتہ ماہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کارونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں-
باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی خوشخبری سنادی ہے کارتک نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے۔
کارتک آریان نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، 14 دن کا قرنطینہ ختم اور بس اب کام پر واپسی۔‘
واضح رہے کہ اداکار کارتک آریان نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور مداحوں سے کہا تھا کہ وہ ان کی کورونا سے صحت یاب ہونے کی دعا کریں کارتک نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوزیٹیو کی علامت کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ کورونامثبت ہو گیا ہوں، دعا کرو۔
خیال رہے کہ متعدد بالی ووڈ اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں اکشے کمار گووندا، عالیہ بھٹ، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تاراسوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں جبکہ رنبیر کپور بھی کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں-