بالی وڈ اداکار کارتک آریان کے لیے 2022 خاص سال رہا ہے کیونکہ انہوں نے اس سال فلم انڈسٹری پر راج کیا. ان کی سال کی پہلی فلم بھول بھولیا 2 نے باکس آفس پر بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اوروبائی امراض کے پھیلاؤ کے درمیان 150 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ ہارر کامیڈی اس سال بالی وڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم بن گئی۔کارتک کی فلم شہزادے اگلے سال ریلیز ہو گی اس حوالے سے ان کہنا ہے کہ مجھے اعتماد ہے کہ شہزادے بہت اچھا بزنس کریگی ، ہم سب نے اس فلم پر بہت محنت کی ہے کہانی
روٹین سے ہٹ کر ہے لہذا مجھے مکمل اعتماد ہے کہ شہزادے سپر ہٹہوگی . یاد رہے کہ کارتک آریان حال ہی میں قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ دیکھنے گئے.فٹبالر لیونل میسی کی زیرقیادت ارجنٹائن نے فرانس کو شکست دی تواس کے فورا بعد کارتک نے لیجنڈری فٹبالر کی تعریف کی اور انہیں شہزادہ کہا۔ کارتک آریان کے اس کمنٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے کہا کہ ایک شہزادہ دوسرے کو شہزادہ کہتے ہوئے.
یاد رہے کہ کارتک آریان بالی وڈکے نئے سپر سٹار ہیں. ان کی فلموںنے اس سال اچھا بزنس کرکے ان کو باکس آفس کنگ بنا دیا ہے .