کرونا کی تباہ کاریوں نے محکمہ تعلیم کوناقابل یقین بڑافیصلہ کرنے پرمجبورکردیا،کل اہم فیصلہ متوقع

0
70

لاہور:کرونا کی تباہ کاریوں نے محکمہ تعلیم کوناقابل یقین بڑافیصلہ کرنے پرمجبورکردیا ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے اپنے ہی فیصلے کوتبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، حکومت جو کہ چند دن پہلے کہہ رہی تھی کہ اس بارموسم سرماکی چھٹیاں نہیں ہوں گی ، اب کرونا کی تباہ کاریوں نے حکومت کے ارادوں پرپانی پھیر دیا ہے

ذرائع کے مطابق پنجاب میں سموگ اور کورونا وائرس پھیلاو کے خدشے کے پیشن نظر قبل از وقت موم سرما تعطیلات دیے جانے کا امکان ہے۔ کورونا لاک ڈاون کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے پر اعلان کیا گیا تھا کہ کئی ماہ کی بندش اور بچوں کے تعلیمی نقصان کی وجہ سے رواں سال موسم سرما کی تعطیلات نہیں دی جائیں گی، تاہم اب پنجاب میں سموگ اور کورونا وائرس خدشات کی وجہ سے موسم سرما کی تعطیلات دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی حکام اور وفاقی حکومت کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ ممکنہ طور پر پنجاب میں نومبر کے وسط سے موسم سرما کی تعطیلات دے دی جائیں گی۔اس حوالے سے غور و فکر کر کے کل حتمی اعلان کیا جائے گا۔ ممکنہ طور پر 2 ہفتے کیلئے موسم سرما کی تعطیلات دی جائیں گی۔ دوسری جانب وفاق میں بھی نومبر کے دوسرے ہفتے سے چھٹیاں دینے کی تجویز زیر غور ہے۔سکول، کالجز ، یونیورسٹیز نومبر کے دوسرے ہفتے سے بند کرنے پر مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔تعلیمی اداروں میں بھی طلباء اور اساتذہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ اب تک ملک بھر کے کئی تعلیمی ادارے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے بند کیے جا چکے ہیں۔

Leave a reply