توہین الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ نے عمران خان کو دیا بڑا جھٹکا

0
104
نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

سپریم کورٹ،عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا گیا

ڈی جی لاء نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف الیکشن کمیشن نوٹسز لاہور ، سندھ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں،ڈی جی لا نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام ہائیکورٹس میں الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواستوں کو یکجا کردیا جائے، وکیل پی ٹی آئی انور منصور نے اعتراض عائد کیا کہ صرف فریقین کی سہولت کے لیے تمام مقدمات یکجا نہیں کیے جاسکتے ،جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے ،کارروائی پر حکم امتناع کیسے دیا جا سکتا ہے؟ وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کارروائی پر حکم امتناع نہیں دیا گیا ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں نے جواب جمع کرا دیا،

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا مختلف ہائیکورٹس میں زیر سماعت مقدمات یکجا ہوسکتے ہیں یا نہیں؟عدالتی نظائر کی روشنی میں عدالت کی معاونت کریں، الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے پڑھنے تک مہلت کی استدعا کردی

عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا گیا، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چودھری اوراسد عمر کیخلاف سماعت جاری رکھے، لاہور اور سندھ ہائیکورٹس نے الیکشن کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا،الیکشن کمیشن لاہور اور سندھ ہائیکورٹس کے فیصلے تک کیس میں کوئی حتمی آرڈر جاری نہ کرے، ہائیکورٹس میں زیر التوا درخواستوں پر جلد سماعت مکمل کی جائے،الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی قیادت کیخلاف حکم دینے سے روک رکھا ہےلاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی سے نہیں حتمی فیصلے سے روکا ہے، قانون کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

Leave a reply