علما کا دہشت گردوں اور دہشت گرد کارروائیوں کے خلاف فتویٰ

0
42
fatwa

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی کاروائیوں کے خلاف علماء کرام میدان میں آ گئے

خیبرپختونخوا کے علماکرام نے دہشتگردوں اور دہشتگرد کارروائیوں کیخلاف فتویٰ دیا ہے،مختلف مکاتب فکر کے علما ء نے دہشت گردی کے خلاف واضح اعلان کیا ہے، دارالعلوم سرحد پشاور، جامعہ دارالعلوم حقانیہ، تنظیم المدارس، وفاق المدارس العربیہ، ربط المدارس، وفاق المدارس اسلفیہ، وفاق المدارس الشیعہ،جامع تعلیم القران، علما ء کونسل خیبر پختوانوہ نے دہشت گردکاروائیوں کو مسترد کر دیا ،علماء نے حالیہ اسلام آباد کے نام نہاد عالم اور دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کے حوالے سے اپنا واضح موقف دیا

عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

 پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی سے بھی استعفوں پرغور

میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف مکاتب فکر کے علماء نے دہشتگردی کے خلاف واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان اسلامی ریاست کا سربراہ کر سکتا ہے ہر شخص کو جہادکے اعلان کا حق نہیں علما کرام نے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری سے گریز شرعاً ناجائز ہے خیبر پختونخواہ کے علماء کرام نے جاری فتوی میں مزید کہا کہ اسلامی ریاست کے اندر تخریب کاری اور فساد پھیلانا شریعت کی رو سے جائز نہیں اسلامی ریاست کا دفاع کرنے والے پولیس اور فوجی اہلکاروں کیخلاف ہتھیار اٹھانا جائز نہیں جو شخص ایسا کرے گا وہ پاکستان کے دستور قانون سے بغاوت ہو گا اور جو ایسا کرے گا وہ سزا کا مستحق ہو گا۔ جو گروہ بغاو ت کر رہا ہو اُس سے اُس وقت تک لڑو جب تک وہ اللہ کے حکم کی طرف واپس نہ آجائے۔

Leave a reply