پی سی بی ذمہ داران کی صحافیوں کے ساتھ بد سلوکی پر صحافی تنظیموں کا شدید احتجاج

پی سی بی ذمہ داران کی صحافیوں کے ساتھ بد سلوکی پر صحافی تنظیموں کا شدید احتجاج

باغی ٹی وی : پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکر ٹری جنرل رانا محمد عظیم، پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ، ایمرا کے صدر آصف بٹ نے پی سی بی ذمہ داران اور پی سی بی سیکورٹی کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ نا زیبا سلوک اور صحافیوں کو کوریج کے معاملے میں رکاوٹ پیدا کرنے پر شدید مذمت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پی سی بی انتظامیہ اور سیکورٹی خود سیکورٹی رسک ہیں اپنے پیاروں کو نوازنے کیلئے مختلف پسندیدہ پرائیوٹ افراد کو سیکورٹی پاسز جاری کیئے جا رہے ہیں جبکہ ان صحافیوں جو عرصہ دراز سے ان کو کور کر رہے ہیں اور پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اب ان صحافیوں کو کارڈ نہ جاری کرنا اور ان کے ساتھ کوریج کے دوران بدتمیزی کرنا کسی صورت بھی قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ اس پر نہ صرف بھرپور احتجاج کیا جائے گا بلکہ جن پرائیوٹ افراد کو یہ نواز رہے ہیں ان کے نام بھی سامنے لا کر ان کو بے نقاب کیا جائے گا۔

Comments are closed.