کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کاش چینی صدر کی تقلید میں 500سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عالمی تجارت کے فروغ کیلیے قائم چینی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین دنیا کی تیز ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے ،میں چین کی طرف سے 70کروڑ افراد کو غربت سے نکالنے پر بہت متاثر ہوں ،پاکستان چین کے اس اقدام سے بہت کچھ سیکھتا ہے ،کرپشن ملکوں کی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے ،چین نے برآمدات کے لیے خصوصی زونز بنائے ،صدرشی جن پنگ کرپشن کیخلاف کڑی مہم چلا رہے ہیں،

چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پہلے چین نے پاکستان سے سیکھا اب پاکستان چین سے سیکھے گا،چین آیندہ دہائی میں دیگرملکوں کو پیچھے چھوڑ دے گا،چین کی کمیونسٹ پارٹی نے بتایا کہ کس طرح وہ میرٹ پر کام کرتے ہیں،

چین میں وزیراعظم کا استقبال کس نے کیا؟

عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے،کرپشن سے ملک میں سرمایہ کاری رک جاتی ہے،سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا فیزون مکمل ہوچکا ہے ،حکومت میں آتے ہی کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کیے،ہماری حکومت تاجروں کو کاروباراورپیسا کمانے میں سہولت دے رہی ہے،

وزیراعظم سے چین میں صبح صبح کس نے ملاقات کی؟

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کا آٹھواں ملک ہے جس نے بزنس کو آسان بنایا،60 فیصد پاکستانی تیس برس کی عمر سے کم ہیں جو متحرک لیبر فورس بن سکتی ہے ،پاکستانی حکومت اسپیشل اکنامک زونز پر توجہ دے رہی ہے،پاکستان دنیا میں بہت اسٹریٹجک مقام پرواقع ہے،پاکستان دنیا کا آٹھواں ملک ہے جس نے کاروبار کو آسان بنایا،پاکستان سیاحت کےلیے بہترین ملک ہے،چاہتے ہیں مزید چینی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کریں،

قریشی نے کیا چین میں بھارتی سازشوں کو بے نقاب

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں 5سال میں 50لاکھ گھر بنارہے ہیں،پاکستان کواس وقت ایک کروڑ مکانات کی ضرورت ہے،پاکستان میں کاٹن،آئی ٹی،فوڈ پراسیسنگ شعبے میں چین کیلیے اچھے مواقع ہیں، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی،چینی سرمایہ کاروں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں،پاکستان تیل کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے،پاکستان چاہتاہے چین کوئلہ اور سونے کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کرے،ہاوَسنگ شعبے میں چین کےتعاون کے خواہش مند ہیں،چین کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ کیا ہے،

کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

Comments are closed.