کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرآج جعمہ کو یکجہتی کشمیر ڈے منایا جا رہا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج جعمہ کو کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملک بھر میں پروگرام کئے جا رہے ہیں، مرکزی پروگرام اسلام آباد میں ہوا ج، اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے آدھا گھنٹہ سکولوں سے باہر نکل آئے اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی، طلبا و طالبات نے کشمیریوں کے حق میں بینرز وپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے.
اسلام آباد کی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے پروگرام جاری ہیں، کچھ شہروں میں نماز جمعہ کے بعد پروگرام ہوں گے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی لیبر فیڈریشن نے مسجد شہداء مال روڈ سے پنجاب اسمبلی تک کشمیر ریلی نکالی جس کی قیادت ایس ڈی ثاقب نے کی، ریلی میں مزدوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
لاہور میں ہی کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے صحافیوں کا بھی نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ ہو گا، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سیکرٹری جنرل رانا عظیم کی کال پر آج فیصل آباد، سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی صحافی احتجاج کریں گے اور کشمیریوں سے یکجہتی کریں گے.
وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہیں،پاکستان کے عوام کشمیر کاز کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ہم ان کی آواز ہیں ، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی بچوں کا جذبہ قابل تحسین ہے،کشمیر کے عوام بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں ،آج کشمیری بچہ تعلیم کے حصول کےلیے اسکول نہیں جاسکتا،مقبوضہ کشمیر میں بچوں کو بنیادی انسانی حقوق حاصل نہیں ،کشمیری بچہ حق خودارادیت سے محروم ہے،وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیری بچوں کا مقدمہ لڑنے جارہے ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنا ضروری ہے،دنیا کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آنکھیں کھولے،
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
کشمیر کے لیے آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج
بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج
آزاد کشمیرکے علاقے چڑہوئی میں خواتین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی، وادی میں جاری کرفیو کے خلاف قرار داد بھی پیش کی گئی، ریلی میں طالبات کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہندوبرادری کی جانب سے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ریلی نکالی گئی۔ شرکا نے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کی، فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی۔
سندھ کے علاقہ ٹنڈو آدم میں خواتین نے کشمیریوں سے یکجہتی کی ریلی نکالی، خواتین نے بینزر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،خواتین کی جانب سے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کی گئی.
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ میں آج کشمیر کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ہؤا جس میں اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ طلبہ و اساتذہ نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی۔سیمنار کے بعد کشمیر سے یکجہتی کے اظہار کے لیے واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔
گوجرانوالہ میرج ہال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں انڈین مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کیا تھا، اس سے پچھلے جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا تھا، اس سے پچھلے جمعہ کو پاکستانی قوم نے آدھا گھنٹہ کھڑے ہو کرکشمیریوں سے یکجہتی کی تھی،وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں خطاب کیا تھا