پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس میں شوٹنگ مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان اب پیرس اولمپکس میں 5 ایونٹس میں شرکت کرے گا۔
0
137
sports

پاکستان کی کشمالہ طلعت نے رواں برس ہونے والے پیرس اولمپکس میں شوٹنگ مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے

جکارتہ میں ہونے والی ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں خواتین کی 10 میٹر ائیر پستول میں کشمالہ طلعت نے پہلے راؤنڈ میں 575 پوائنٹس حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ایشین گیمز برانز میڈلسٹ کشمالہ طلعت نے فائنل میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے گولڈ میڈل کیلئے بھارت کی عیشا سنگھ سے مقابلہ کیا،کشمالہ سلور میڈل کی حقدار ٹھہریں لیکن پاکستان کیلئے پیرس اولمپکس میں جگہ حاصل کرلی

پاکستان شوٹنگ فیڈریشن کے سیکریٹری رضی احمد خان نے تصدیق کی ہے کہ اولمپکس کوٹہ پلیس حاصل کرکے کشمالہ نے پیرس اولمپکس 2024 کیلئے جگہ یقینی کرلی ہے ،کشمالہ طلعت پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے والی تیسری پاکستانی شوٹر ہیں، ان سے قبل گلفام جوذف اور جی ایم بشیر بھی اولمپکس میں جگہ بناچکے پیں

kashmala talt
قبل ازیں 21 سالہ پاکستانی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت نے 5 ویں پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا،جبکہ پاکستان اب پیرس اولمپکس میں 5 ایونٹس میں شرکت کرے گا، 21 سالہ شوٹر کشمالہ طلعت نے اس سال ایشین گیمز میں 10 میٹرائیرپسٹل میں برانزمیڈل جیتا اور ساتھ ہی کسی بھی کیٹیگری میں پاکستان کی بہترین شوٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

دوسری جانب ایشین شوٹنگ رینکنگ ٹاپ ٹین کی فہرست میں کشمالہ طلعت کے ساتھ جی بشیر کا نام بھی شامل ہے ، مردوں کی 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل کیٹیگری میں جی ایم بشیر 8 ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے،مردوں کی سکیٹ میں عثمان چند کا 10 واں جبکہ 10 میٹرائیر پسٹل کیٹیگری میں پاکستانی شوٹر گلفام کا 14 واں نمبر رہا۔

چاند پر امریکی خلائی مشن روانہ ،ناسا نے ماؤنٹ ایورسٹ کے ٹکڑے چاند پر بھیج …

عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں

بھوٹان میں کل عام انتخابات ہوں گے

Leave a reply