کشمیر لہو لہو تحریر:ام ابیہا صالح جتوئی

0
36

کشمیر لہو لہو
تحریر:ام ابیہا صالح جتوئی

میں اپنے غم کی داستاں کہوں تو کس طرح کہوں
مجھے بتا اے آسماں میں کیا کروں میں کیا کروں

پاکستان کی شہہ رگ جو کہ ہندو بنیے کے قبضے میں پچھلی کئی دہائیوں سے ظلم وبربریت کا نشانہ بن رہی ہے لاکھوں بے گناہ کشمیری ان گنت مظالم کا شکار ہورہے ہیں کشمیریوں پر ڈھاۓ جانے والے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں لیکن انسانی عالمی حقوق کی تنظیمیں خواب خرگوش میں محو ہیں یورپین ممالک بالخصوص غیر مسلم ممالک میں ایک جانور بھی مر جاۓ تو یہ نام نہاد تنظیمیں ہاتھ میں موم بتیاں پکڑ کر سوگ منانے میں مصروف ہوجاتی ہیں لیکن ایک ایسی وادی جو کہ کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا شکار ہورہی ہے وہ کسی کو نظر نہیں آتا یہ تنظیمیں تمام انسانوں کے لئے بنی ہیں یا صرف غیر مسلموں اور جانوروں کے لئے؟؟؟؟؟

معصوم کشمیریوں پر ڈھاۓ جانے والے مظالم بھارت کے جارحانہ حربوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
کشمیر جنت نظیر وادی جہاں پاک نفوذ عورتوں کی عصمت دری کی جاتی ہے تو کبھی معصوم بچے موت کی گھاٹ اتار دئیے جاتے ہیں….!!!!
کہیں ماؤں کے لعل خون میں نہاتے ہیں تو کبھی قابل احترام بزرگ اپنی جان کی بازی ہار دیتے ہیں….

"ہم روز بیان کرتے ہیں مصرعوں کے جال میں”
"لفظوں کے ہیر پھیر میں امت کی سسکیاں”

حال ہی میں ایک معصوم بچے کے ساتھ دودھ لینے کی غرض سے گھر سے نکلے ایک بزرگ کق بے دردی سے گولیاں مار کر شہید کردیا گیا ننھے بچے کے سامنے اس کے دادا جان پر خون کی ہولی کھیلی گئی….!!!
کیا گزری ہوگی اس ننھے سے دل پر جب وہ اپنے دادا جان کو ان ظالموں سے بچا نہ پایا ہوگا…!!!!

کیا اگر یہی بچہ جب بڑا ہوکر ظالموں کے ظلم کو روکنے کے لئے بندوق کا سہارا لے گا تو اس کو دہشت گرد قرار دیا جاۓ گا؟؟؟؟؟؟

واہ رے دھوکے باز دنیا کیا یہ ہے تیرا انصاف؟؟؟؟؟

"ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کریں تو چرچا نہیں ہوتا”

کشمیری آج بھی راہیں تک رہے ہیں کسی مسیحا کی…!!!
جو آکر ان ظالموں کے ہاتھ کو روکے گا…!!!
کسی ارطغرل غازی کی….!!!
جو اپنی تلوار سے ظالموں کے ٹکڑے ٹکڑے کردے گا….!!!

ان مظالم کو روکنے کے لئے بہت سے نوجوانوں نے اپنی زندگیاں قربان کیں اور کتابیں قلم چھوڑ کر معسکر کا رخ کیا تاکہ بھارتی وحشیوں کے مظالم کو روک سکیں بہت سے پی ایچ ڈی اسکالرز بھی اس مقدس جدوجہد میں شہادت کے رتبے کو پاگئے اور بہت سے ایسے ہیں جو اسکو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے دن رات تگ و دو میں ہیں۔

بطور پاکستان کی شہہ رگ کے پاکستان کی زمہ داری ہے مظلوموں کی آواز کو سن کر خاموش نہ بن جاۓ بلکہ ان کے مظالم کم کرنے کے لئے انٹرنیشنل لیول تک کاوشوں کو تیز تر کرے تاکہ معصوم کشمیریوں کا بہتا لہو رک سکے اور ظالم درندوں سے کشمیریوں کو چھٹکارا مل سکے۔

کشمیر کی آزادی کے لئے بہایا گیا خون کا ایک ایک قطرہ رنگ لاۓ گا اور شہداء کی قربانیوں کا ثمر کشمیر کی آزادی کی صورت میں ملے گا۔
ان شاءاللہ عزوجل

اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو آمین ثم آمین یا رب العالمین

Leave a reply