کشمیر سے کرفیو اٹھا کرقیدیوں کو رہا کیا جائے، او آئی سی،پاکستان کا خیر مقدم
اوآئی سی کےرابطہ گروپ نے کشمیرپرمشترکہ اعلامیہ جاری کردیا باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا کہ بھارت انسانی حقوق کی تنظیموں کومقبوضہ کشمیرمیں رسائی دے،بھارت پرامن مظاہرین کےخلاف طاقت کا استعمال بندکرے،کرفیواٹھایاجائے،بھارتی اقدام مسلم اکثریتی علاقےکو ہندواکثریت میں تبدیل کرنےکی کوشش ہے اعلامیہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےمتعلق یواین ہائی کمشنررپورٹس کاخیرمقدم کیا گیا،رابطہ گروپ نےاقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے8اگست کے بیان کا بھی خیر مقدم کیا،اعلامیہ میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا کہ تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے او آئی سی کے رابطہ گروپ اجلاس میں صدرآزادکشمیرنےکشمیریوں کی نمائندگی کی،اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ کی تمام ممبران نےتوثیق اوردستخط کیے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی اعلامیہ جاری کے بعد کہا کہ جن لوگوں کواوآئی سی کےحوالےسےابہام تھاوہ آج ختم ہو گیا ،کشمیریوں کی آوازدن بہ دن زورپکڑتی جارہی ہے،وزیراعظم نےجس طرح ٹرمپ سےکشمیرپربات کی وہ قابل فخرہے،بھارت نےعلاقائی تعاون تنظیم سارک کوبےمعنی کرکےرکھ دیاہے،
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں