مقبوضہ کشمیر، گذشتہ دو ہفتوں کی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی رپورٹ آ گئی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور نیم فوجی دستوں نے گھرگھر چھاپوں کے دوران متعدد خواتین اور لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کی اور نوجوان لڑکوں کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی فوج کشمیریوں پر کیسے ظلم کر رہی ہے؟ کشمیری لیڈر نے بھارتی فوج کو درندہ کہہ دیا
نئی دہلی میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے گروپ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران آدھی رات کے وقت چھاپوں کے دوران بھارتی فوج نے نہ صرف سینکڑوں لڑکوں کو اغوا کیا بلکہ خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔
رپورٹ وادی کشمیر اور ارد گرد کے سیکڑوں متاثرہ لوگوں سے بات چیت کے بعد تیار کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق 15 اگست کو بھارتی یوم جمہوریہ کی رات بھی کشمیریوں پر بھاری رہی اور رات کے چھاپوں کے دوران بھارتی فوج نے سیکڑوں نوجوانوں کو اغوا کیا اور خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔
تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقائی پولیس ، فوج اور نیم فوجی دستوں نے وادی کشمیر میں سینکڑوں گھروں پر چھاپے مارے اور 5 اگست سے اب تک سکول کے بچوں اور نوجوانوں کو ان کے بستر سے اٹھایا گیا۔