مقبوضہ کشمیر،اننت ناگ میں 24 گھنٹوں میں دوسری جھڑپ کے دوران 2 کشمیری شہید

0
46

مقبوضہ کشمیر،اننت ناگ میں 24 گھنٹوں میں دوسری جھڑپ کے دوران 2کشمیری شہید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے بیج بہاڑہ میں واگھامہ کے مقام پر میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ جس میں2عسکریت پسند شہید ہو گئے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کشمیر پولیس زون کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور اننت ناگ پولیس نے منگل کو علی الصبح 3بجے وگھامہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارراوئی شروع کی ۔جس کے بعد تقریباً صبح 6 بجے جھڑپ کا آغاز ہوا۔ اننت ناگ کے خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان کشمیریوں میں زاہد داس شامل ہیں، جن پر پولیس نے بیج بہاڑہ میں پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔24گھنٹوں کے دوران یہ اننت ناگ میں دوسری جھڑپ ہے۔ اس سے قبل پیر کو کھلچوہر رانی پورہ علاقے میں پیر کی صبح 3عسکریت پسند شہید ہوگئے تھے۔

یہ آپریشن بھی پیر کی صبح 3بجے شروع کیا گیا۔ جنوبی کشمیر میں اب تک یہ 13ویں جھڑپ ہے ۔ ان تمام آپریشنز میں ابھی تک تقریباً 38 عسکریت پسند شہید ہو چکے ہیں۔ جمعے کی صبح بھی مقبوضہ کشمیر میں جنوبی ضلعے پلوامہ کے علاقے ترال کے چیوا اولر گاوںمیں 3 کشمیری نوجوان شہید جبکہ فوجی جوان اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع اننت ناگ میں 2000سے اب تک112مختلف واقعات میں 209افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ 1044 واقعات میں244عسکریت پسند 584 شہری اور 27نامعلوم افراد شہید کئے گئے ۔ضلع میں اسی عرصے میں241سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں رواں سال 2020میں147کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔جن میں جنوری میں 22،فروری میں 12، مارچ میں 13، اپریل میں 33 ، مئی میں 16اور جون میں 51کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔جبکہ 30سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

Leave a reply