کشمیر پر سفارتی و اخلاقی حمایت سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

0
21

کشمیر پر سفارتی و اخلاقی حمایت سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے ،پاکستان کےعوام کواپنے پاؤں پرکھڑا ہونے کی ضرورت ہے ،اقوام عالم بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے،عوام کے منتخب کردہ ارکان پارلیمنٹ لوگوں کو جواب دہ ہوتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اب حد سے بڑھ گئےہیں.بین الاقوامی مبصرین مقبوضہ کشمیر جا کرصورتحال کا جائزہ لیں،

وزیراعظم آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ نریندرمودی کی پالیسیاں عالمی امن کےلیےخطرہ ہیں، مودی وہی طرزعمل اختیار کر رہا ہے جوہٹلرنےکیا تھا، مودی کشمیرمیں وہی کررہاہےجوہٹلرنے پولینڈ میں کیاتھا، بی جے پی پرآرایس ایس کاقبضہ ہے، اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت سے آگے بڑھنےکی ضرورت ہے، کشمیرکی آزادی پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،

وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں لیگی کارکنان فکری لام بندی کریں۔ تحریک آزاد ی کشمیرکے ساتھ اپنی وابستگی مضبوط کریں۔آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں عوام اور تارکین وطن کو رائے شماری کے نقطہ پر اکھٹا ہونا پڑے گا۔ نظریاتی محاذ پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیری پاکستان اور ہندوستان کو قطعی طور پر ایک جیسا نہیں دیکھتے۔پاکستان ہمارا محسن ہے، پاکستان نے ہمیشہ ہماری مدد کی،ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ہندوستان جارح ہے پاکستان ہمارا مددگار ہے۔ 22کروڑ عوام نے ہمیشہ ہماری غیر مشروط حمایت کی اور ہمارے ساتھ کھڑی رہی ہمارا دنیا میں ان کے علاوہ کوئی اس طرح کا ہمدرد ہے نہ وکیل۔ پاکستان کے آئین میں یہ لکھا ہے کہ ہم جب اس میں شامل ہونگے تو طریقہ کار بھی ہم طے کریں گے۔ پاکستان کے ساتھ ہمارا رشتہ ناقابل تسخیر ہے۔

Leave a reply