کشمیر پر مودی نے اے پی سی بلا لی

0
25
کشمیر پر مودی نے اے پی سی بلا لی #Baaghi

کشمیر پر مودی نے اے پی سی بلا لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی وزیراعظم مودی نے آل پارٹیزکانفرنس بلا لی ہے

مقبوضہ کشمیر میں پھر نئی صورت حال مزید فوج بھیجنے کے بعد مودی نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی کانفرنس مقبوضہ ریاست کے بارے میں 24 جون کو ہوگی کئی سیاستدانوں کو دعوت نامے مل گئے

محبوبہ مفتی کو بھی نئی دہلی میں ہونے والی آل پارٹیزکانفرنس کا دعوت نامہ بھیج دیاگیا سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے مودی کا دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کردی ،محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ دعوت نامہ مل گیا ہے اس پر مشاورت ہوگی،

دوسری جانب پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے سینئر رہنما اور پارٹی صدر محبوبہ مفتی کے ماما سرتاج مدنی کو پولیس نے رہا کر دیا ہے،خبر رساں ادارے کے مطابق مدنی کو آج رہا کیا گیاہے اور ایسے وقت میں رہا کیا گیا ہے جب مودی سرکار کی جانب سے محبوبہ مفتی کو دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے

قبل ازیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply